کاغذات نامزدگی

میرپورڈیژن:انتخابی مہم 26جولائی سے قبل ختم،جلسوں،اجتماعات پرپابندی عائد

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیرکے مطابق تمام امیدواران، سیاسی جماعتوں، انتخابی ایجنٹس، کارکنان اور عوام الناس کو انتباہ جاری۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میرپور ڈویژن میں 27جولائی 2026 کو منعقد ہونہوالے انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی مہم 25اور 26جولائی کی درمیانی شب 12:00 بجے اختتام پذیر ہو جائے گی۔

ترجمان کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشن ایکٹ کی دفعہ 112 کے مطابق انتخابی مہم کے اختتام کے بعد متعلقہ انتخابی حلقوں میں کسی بھی قسم کا عوامی جلسہ، جلوس، ریلی، کارنر میٹنگ یا انتخابی اجتماع منعقد کرنا، اس کا اہتمام کرنا یا اس میں شرکت کرنا ممنوع ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر سے ہمارا رشتہ سیاست کا نہیں ،محبت ،تاریخ اور شناخت کا ہے،نوازشریف

ترجمان الیکشن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تمام امیدواران، سیاسی جماعتوں اور ان کے حامیوں سے توقع رکھتا ہے کہ وہ انتخابی قوانین، ضابطۂ اخلاق اور کمیشن کی جاری کردہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار اپنی انتخابی مہم بروقت مکمل کریں تاکہ انتخابات پرامن، شفاف، آزادانہ اور منصفانہ ماحول میں منعقد ہو سکیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات،الیکشن کمیشن نے میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

پریس ریلیز کے مطابق انتخابی قوانین یا ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔