سردار تنویر الیاس کی بڑی کامیابی،سردارعتیق کا انتخابی اتحاد کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات ہوئی۔

طویل ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بابر ایاز بینک آف کشمیر کے نئے صدر و سی ای او مقرر،نوٹیفکیشن جاری

دونوں جماعتوں کے قائدین نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات 2026ء: ہائی کورٹ میں 9 رٹ پٹیشنز کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی

مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے سردار امتیاز خان، سردار افتخار رشید چغتائی، سردار منظور ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر سردار محمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیز صابر سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے ۔

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی جانب سے سردار عثمان عتیق خان، ڈاکٹر عرفان اشرف، سردار عفان عتیق،راجہ عبد الجبار اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔