عالیہ بھٹ

نیٹ پیپر لیک تنازع، بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا طلبہ کے مطالبات کی حمایت کا اعلان

معروف بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر احتجاج کرنے والے طلبہ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے ایک منصفانہ اور شفاف تعلیمی نظام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنے بیان میں اداکارہ نے درج ذیل اہم نکات پر روشنی ڈا لتے ہوئے شفافیت کا مطالبہ کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہر طالب علم ایک ایسے تعلیمی نظام کا حقدار ہے جو مکمل طور پر انصاف اور شفافیت پر مبنی ہو اور جس پر وہ اعتماد کر سکے۔

نوجوانوں کی جدوجہد: نوجوان بہتر مستقبل کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں اور ان کی یہ تحریک اور بہادری قابلِ ستائش ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی طلباء کی احتجاجی تحریک ،پاکستانی سوشل میڈیا اکائونٹس کی بندش،مودی کا چہرہ بے نقاب

جمہوری حق کیلئے اختلافِ رائے ایک جمہوری معاشرے کا بنیادی حصہ ہے، اس لیے حکام کو طلبہ کے جائز خدشات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

اعتماد کی بحالی کیلئے متعلقہ اداروں اور حکام کو ایسے فوری و مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں جن سے طلبہ کا کھویا ہوا اعتماد بحال ہو سکے اور مستقبل میں ایسے تنازعات سے بچا جا سکے۔

دیگر شوبز شخصیات کی حمایتعالیہ بھٹ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بالی ووڈ کی دیگر نمایاں شخصیات بھی طلبہ کے موقف کی حمایت کر چکی ہیں۔

ان میں سلمان خان، پریتی زنٹا، آر مادھون، سونو سود، ویر داس، دیا مرزا اور سوہا علی خان شامل ہیں۔سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعملاداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت میں لڑکیوں سے زیادہ گائے محفوظ، آئین نہ بچایا تو ملک کشمیر جیسی جیل بن جائے گا،محبوبہ مفتی

بعض صارفین کا ماننا ہے کہ عالیہ بھٹ جیسی معروف شخصیات کی حمایت سے طلبہ کی آواز کو مزید تقویت ملے گی۔ دوسری جانب کچھ ناقدین نے یہ سوال اٹھایا کہ یہ حمایت بروقت سامنے آنے کے بجائے تاخیر سے کیوں آئی۔