مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ شکیل نے میڈیا پالیسی اور صحافتی و نشریاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کو غیر مصدقہ، گمراہ کن اور اشتعال انگیز مواد کی نشر و اشاعت سے مکمل اجتناب کی ہدایت کر دی۔
نفرت انگیز تقاریر، اشتعال دلانے والے بیانات، قومی یکجہتی، امن و امان یا انتخابی ماحول متاثر کرنے والے مواد کی تشہیر پر پابندی عائد کر دی گئی
مزید یہ بھی پڑھیں:صاحبزادہ عنایت کریم پیپلزپارٹی میں شامل ،پارٹی کی جیت یقینی ہے، نیئربخاری، ندیم افضل چن
میڈیا کو انتخابات کی اہمیت، ووٹنگ کے طریقہ کار اور آزادانہ، منصفانہ و شفاف حقِ رائے دہی سے متعلق عوامی آگاہی تک محدود رہنے کی ہدایت
الیکشن کمیشن کے مرکزی کنٹرول روم میں داخلے کے لیے انٹری پاس صرف محکمہ اطلاعات آزاد کشمیر کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق جاری ہوں گے
کسی بھی میڈیا ادارے یا نمائندے کو براہ راست درخواست پر کنٹرول روم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،
سیکرٹری الیکشن راجہ شکیل خان نے کہا کہ صرف مجاز فہرست کے حامل افراد کو رسائی ملے گی۔ہر ضلع میں صرف 10 سے 15 منظور شدہ صحافیوں کو پولنگ اسٹیشنز کی کوریج کی اجازت ہوگی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ انٹری پاس محکمہ اطلاعات کی سفارش پر جاری کئے جائیں گے۔منظور شدہ صحافی پولنگ کے آغاز کے بعد ابتدائی 10 منٹ تک پریذائیڈنگ افسر کی اجازت سے پولنگ اسٹیشن کے اندر محدود ویڈیو اور فوٹیج بنا سکیں گے
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر ووٹ کی رازداری ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، میڈیا نمائندگان ووٹنگ کے عمل میں مداخلت نہیں کریں گے
صحافی پولنگ بوتھ سے مناسب فاصلے پر رہتے ہوئے صرف پریذائیڈنگ افسر کی اجازت سے ویڈیو یا تصاویر بنا سکیں گے
سرکاری وسائل یا سرکاری خزانے کے خرچ پر کسی امیدوار یا سیاسی جماعت کی انتخابی مہم یا تشہیر پر مکمل پابندی ہوگی
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر اسمبلی الیکشن2026کے شیڈول میں ترمیم ، الیکشن کمیشن کا اعلان
میڈیا کو خواتین، نوجوانوں، خواجہ سراؤں اور خصوصی افراد کی انتخابی عمل میں شرکت بڑھانے کیلئے ووٹر آگاہی پروگرام نشر کرنے کی ہدایت
الیکشن قوانین کے مطابق پولنگ ختم ہونے سے قبل اور پولنگ کے اختتام کے بعد 48 گھنٹے تک انتخابی مہم اور اس کی تشہیر ممنوع ہوگی
میڈیا نمائندگان انتخابی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے اور الیکشن کمیشن کا جاری کردہ ایکریڈیٹیشن کارڈ ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں گے
پولنگ اسٹیشنز یا حلقہ انتخاب میں انٹرنس پول، ایگزٹ پول یا ووٹر کے فیصلے پر اثر انداز ہونے والے کسی بھی سروے کی اجازت نہیں ہوگی
پولنگ، ووٹوں کی گنتی یا انتخابی عمل کے کسی بھی مرحلے میں میڈیا کو براہ راست یا بالواسطہ مداخلت کی اجازت نہیں ہوگی
پریذائیڈنگ افسر کی اجازت کے بغیر پولنگ، ووٹوں کی گنتی یا انتخابی عمل کی ویڈیو فوٹیج یا تصاویر نہیں بنائی جا سکیں گی
پولنگ ختم ہونے سے دو گھنٹے قبل کسی بھی پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری نتیجہ نشر یا شائع کرنے پر پابندی ہوگی




