پیپلزپارٹی کا پائور شو،جعلی شیر کے غبارے سے ہوا نکل چکی، راجہ پرویز اشرف،کائرہ،جاوید بڈھانوی

نکیال (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کی انتخابی سیاست میں جاوید اقبال بڈھانوی نے تاریخ بدل دی عوام نے جاوید اقبال بڈھانوی اور پیپلز پارٹی کے ساتھ وفا کی تاریخی مثال قائم کر دی ۔

نکیال جلسہ شدید بارش کے باوجود عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر گرائونڈ میں موجود نکیال کا میدان اس وقت تاریخی منظر پیش کر رہا تھا جب عظیم الشان انتخابی جلسہ شدید موسلا دھار بارش کے باوجود ایک غیرمعمولی عوامی اجتماع میں تبدیل ہو گیا۔۔

گرج چمک تیز ہواؤں اور مسلسل برستی بارش کے باوجود ہزاروں کارکن خواتین بزرگ نوجوان اور مختلف علاقوں سے آنے والے عوام جلسہ گاہ میں موجود رہے اور اختتام تک اپنے قائدین کے ساتھ کھڑے رہے۔

جلسہ گاہ میں ایک طرف آسمان سے موسلا دھار بارش برس رہی تھی تو دوسری طرف عوام کا جذبہ ولولہ اور جوش دیدنی تھا شرکاء نے بارش کو اپنی سیاسی وابستگی کے آڑے نہ آنے دیا پارٹی ترانوں کی دھن پر نوجوانوں نے بھنگڑے ڈالے جیے بھٹوجیے بڈھانوی کے فلک شگاف نعروں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔

کارکن ہاتھوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم تھامے مسلسل بارش میں بھی اپنی صفوں میں ڈٹے رہے نکیال کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا منظر دیکھا کہ بارش مسلسل برستی رہی مگر عوام اپنی جگہوں سے نہ ہٹے شدید موسمی حالات کے باوجود عوامی شرکت نے اس جلسے کو آزاد کشمیر کی جاری انتخابی مہم کے نمایاں اجتماعات میں شامل کر دیا۔

جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ مرکزی و ریاستی قیادت نے بھرپور شرکت کی جن میں سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، سابق وفاقی وزیر اور صدر پیپلز پارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین، ریاستی وزرائ، اراکین قانون ساز اسمبلی، پارٹی عہدیداران، چیئرمین، کونسلرز، بلدیاتی نمائندگان، مختلف اضلاع سے آئے ہوئے رہنما اور ہزاروں کارکن شامل تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات : مظفرآباد اور جہلم ویلی کے 7 حلقوں میں پولنگ عملے کو آرڈرز کی تقسیم

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق، جمہوریت اور آئین کی سربلندی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا یہ جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ خدمت کی سیاست پر اعتماد کرتے ہیں انتخابات میں کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی عوامی فلاح روزگار ترقی اور خوشحالی کے نئے منصوبے شروع کرے گی۔

صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کارکردگی ریاست کے عوام کے سامنے ہے مختصر عرصے میں ترقیاتی منصوبے عوامی فلاحی اقدامات نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری سیاست کا عملی ثبوت ہیں۔ عوام تیر کے نشان پر مہر لگا کر ایک مرتبہ پھر خدمت ترقی اور استحکام کے سفر کو جاری رکھیں گے۔

سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے مضبوط ہوتی ہے اور آج نکیال میں بارش کے باوجود عوام کی غیر معمولی موجودگی اس بات کی غماز ہے کہ کارکنوں اور عوام کا اعتماد پارٹی قیادت پر پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:منیب اسحاق قریشی کا بیرسٹر افتخار گیلانی کی حمایت کا اعلان، مسلم لیگ ن کی پوزیشن مزید مضبوط

جاوید اقبال بڈھانوی الیکشن جیت چکا ہے رسمی کاروائی ہونی باقی ہے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خوراک، ٹیکنیکل ایجوکیشن امیدوار اسمبلی جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ آج نکیال کے عوام نے صرف ایک جلسے میں شرکت نہیں کی بلکہ اپنے ووٹ کا فیصلہ بھی سنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید بارش کے باوجود عوام کی اس تاریخی شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ نکیال کے عوام ترقی امن بھائی چارے اور خدمت کی سیاست کے ساتھ کھڑے ہیں آج عوام نے فیصلہ سنادیا ہے جعلی شیر کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے

نکیال کے خلف سازشیں کرنے والوں کو عوام ووٹ طاقت سے تیروں کی بارش سے جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے گزشتہ کئی برسوں سے جھوٹ نفرت انتشار اور بے بنیاد مقدمات کے ذریعے عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی مگر نکیال کے باشعور عوام نے ہر سازش کو مسترد کر دیا۔۔