آزاد کشمیر : 12 سیکرٹریز کے بڑے پیمانے پر تبادلے،نوٹیفکیشن جاری

آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر نے انتظامی سطح پر بڑا ردو بدل کرتے ہوئے 12 سیکرٹریز حکومت کی تبدیلی اور تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ آزاد کشمیر کے اعلیٰ انتظامی امور کو مزید فعال، متحرک اور شفاف بنانے اور سرکاری کام کاج کی بروقت انجام دہی کو یقینی بنانے کے لیے محکمۂ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمۂ سروسز سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت جن 12 اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں، ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

یہ بھی پڑھیں: محکمہ صحت میں اکھاڑ پچھاڑ،50 افسران وپیرا میڈیکل سٹاف کی منسلکیاں ختم

  • محمد ظفر خان: ایس ایم ڈی آر کے عہدے سے تبدیل کر کے سیکرٹری ٹو پریزیڈنٹ (صدارتی امور) تعینات۔
  • ظفر محمود خان: منسلک محکمۂ سروسز سے تبدیل کر کے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن مقرر۔
  • محمد طیب: سیکرٹری انرجی اینڈ پاور سے تبدیل کر کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات۔
  • محمد رفیق خان: سیکرٹری زراعت سے تبدیل کر کے سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ وومن ڈیولپمنٹ مقرر۔
  • انصر یعقوب: سیکرٹری سیاحت سے تبدیل کر کے سیکرٹری جنگلات تعینات۔
  • جاوید الحسن جاوید: سیکرٹری صدارتی امور سے تبدیل کر کے سیکرٹری کشمیر کونسل، آرکیالوجی اینڈ لینگویجز مقرر۔
  • رفاقت حسین: سیکرٹری سیرا سے تبدیل کر کے سیکرٹری اسپورٹس، کلچر اینڈ یوتھ تعینات۔
  • سہیل اعظم: منسلک محکمۂ سروسز سے تبدیل کر کے سیکرٹری اسکولز، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مقرر۔
  • چوہدری عبدالرحمن: سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے تبدیل کر کے سیکرٹری صنعت و تجارت (انڈسٹری) تعینات۔
  • عنایت علی: سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے تبدیل کر کے سیکرٹری ایس ڈی ایم اے مقرر۔
  • محمد فرید چوہدری: سیکرٹری جنگلات سے تبدیل کر کے سیکرٹری انرجی اینڈ پاور تعینات۔
  • احسان الحق: ڈی جی انجینئرنگ چیف انجینئر سی ڈی او سے تبدیل کر کے سیکرٹری زراعت (ایگریکلچر) مقرر کر دیے گئے ہیں۔

انتظامی بہتری اور نئی ذمہ داریاں:

ان وسیع انتظامی تبدیلیوں سے متعلقہ محکموں کے امور، بالخصوص تعلیم، اسکولز، انرجی، زراعت، اور صنعت و تجارت کے شعبوں میں انتظامی پیشرفت کو مزید تقویت ملے گی۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد نامزد کردہ تمام تمام سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوراً اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھال کر اپنی انتظامی ذمہ داریاں سنبھالیں تاکہ سرکاری کام کاج میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو۔