بلاول

مظفرآباد، پیپلزپارٹی کا جلسہ منسوخ، بلاول بھٹو 30جولائی کو آخری خطاب کرینگے،پارٹی ذرائع

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 24 جولائی کو مظفرآباد میں ہونے والا انتخابی جلسہ منسوخ کر دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کی نئی تاریخ کا تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔مرحلہ وار انتخابی شیڈول کے بعد تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم کا مرکز میرپور ڈویژن کو بنا دیا۔

سیاسی جماعتوں نے 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں ہونے والے پہلے مرحلے کے انتخابات پر مرکوز کر دی ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے بھی میرپور ڈویژن میں انتخابی سرگرمیاں تیز کر دیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا پائور شو،جعلی شیر کے غبارے سے ہوا نکل چکی، راجہ پرویز اشرف،کائرہ،جاوید بڈھانوی

پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے انتخابی مہم 25 جولائی کی رات 12 بجے اختتام پذیر ہوگی

آزاد کشمیر کے مرحلہ وار انتخابی شیڈول کے بعد بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی حکمت عملی پہلے مرحلے کے حلقوں پر مرکوز کر دی۔

الیکشن شیڈول کے مطابق مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی نشستوں پر 2 اگست جبکہ پونچھ ڈویژن میں 10 اگست کو پولنگ ہوگی

دوسری جانب سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کا بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کے حوالے سےویڈو پیغام جاری ۔مظفرآباد ڈویژن کا جلسہ 24جولائی کے بجائے 30جولائی کو یونیورسٹی گرائونڈ میں ہوگا ۔

چوہدری لطیف اکبر کا مزید کہنا تھا کہ 2026 کے جنرل الیکشن کے حوالے سے سب سے آخری جلسہ 30جولائی دن دوبجے مظفرآباد یونیوسٹی گراؤنڈ میں ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات : مظفرآباد اور جہلم ویلی کے 7 حلقوں میں پولنگ عملے کو آرڈرز کی تقسیم

چوہدری لطیف اکبر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن سے قبل پی پی کا یہ جلسہ آخری جلسہ ہوگا ۔بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے حوالے سے اپنی پالیسی سٹیٹمنٹ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر ترقی کے حوالے سے بلاول بھٹوزرداری بات کریں گے۔ تمام کارکنوں کو بلاول بھٹو زرداری کے جلسے میں شرکت کی پر زور دار اپیل۔