آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات 2026 کے انعقاد کے لیے تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ مظفرآباد اور جہلم ویلی کے مجموعی طور پر 7 انتخابی حلقوں کے 1,205 پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیے جانے والے عملے کو اعزازیہ کی ادائیگی اور تقرری کے احکامات (آرڈرز) کی تقسیم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
انتظامیہ کے مطابق آج صبح سے ہی تمام 7 انتخابی حلقوں کے پولنگ عملے کو ان کی ذمہ داریوں کے احکامات اور طے شدہ اعزازیہ فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ انتخاب کے دن کسی قسم کی انتظامی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: عبدالرشید ترابی کا الیکشن کمیشن سے یکمشت انتخابات کا مطالبات، ڈویژنل پولنگ پر تحفظات کا اظہار
7 انتخابی حلقوں میں تقسیم کا عمل جاری:
ان 7 انتخابی حلقوں میں ایل اے 27 مظفرآباد 1 (کوٹلہ)، ایل اے 28 مظفرآباد 2 (لچھراٹ)، ایل اے 29 مظفرآباد 3 (سٹی)، ایل اے 30 مظفرآباد 4 (ہٹیاں دوپٹہ)، ایل اے 31 مظفرآباد 5 (کھاوڑہ)، ایل اے 32 مظفرآباد 6 (چکار) اور ایل اے 33 مظفرآباد 7 (لیپہ) شامل ہیں، جہاں کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر تعینات عملے کو تقرری کے احکامات اور طے شدہ اعزازیہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
شفاف اور منظم انتخابات کا عزم:
انتخابی عملے کو اعزازیہ اور تقرری کے احکامات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تمام تر انتظامی و انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے پولنگ عملے کی تعیناتی، تربیت اور دیگر تمام ضروری انتظامات کو طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: الیکشن سبوتاژ کرنیکی ناکام کوششیں، ہم پرامن انتخابات یقینی بنائیں گے،چیف الیکشن کمشنر
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام تر اقدامات کا مقصد آزاد کشمیر عام انتخابات 2026 کے عمل کو شفاف، غیر جانبدارانہ اور منظم انداز میں مکمل بنانا ہے۔




