آزادکشمیر اسمبلی الیکشن2026کے شیڈول میں ترمیم ، الیکشن کمیشن کا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے شیڈول میں ترمیم کر دی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس(ر) غلام مصطفٰی مغل نے شیڈول میں ترمیم کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سینئر ممبر الیکشن کمیشن خواجہ محمد احسن، ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان بھی انکے ہمراہ تھے۔

چیف الیکشن کمشنر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 تین مرحلوں میں کروائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں میرپور ڈویژن کے انتخابات پہلے سے مقررہ شیڈول 27 جولائی کو ہی ہونگے۔

دوسرے مرحلہ میں مظفرآباد ڈویژن کیلئے پولنگ 02 اگست ہو گی۔ اسی روز مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 نشستوں پر بھی پولنگ ہو گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار یعقوب خان کا الیکشن کے التواء کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط ارسال

انہوں نے کہا کہ پونچھ ڈویژن میں پولنگ 10اگست کو ہو گی۔ انتخابات کا صاف، شفاف اور پرامن انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد الیکشن شیڈول میں ترمیم کی گئی ہے۔

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے پرعزم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عالمی مبصرین اور صحافیوں کو الیکشن کی کوریج کی مکمل اجازت ہو گی۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد متعلقہ پرائزائیڈنگ آفیسر نتائج پولنگ ایجنٹس سے شئیر کرے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کو صاف شفاف اور پرامن بنانے کے لیے مرحلہ وار پولنگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری یٰسین کا چیف الیکشن کمشنر کو خط ،انٹرنیٹ فوری بحالی کا مطالبہ

اسوقت سیکورٹی فورسز ملک کے دیگر حصوں میں بھی مصروف ہیں جسکی وجہ سے انتخابات کو مرحلہ وار کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سیکورٹی فورسز کو ایک ڈویژن سے دوسرے ڈویژن میں منتقل کیا جا سکے۔

ایک اور سوال کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گزشتہ روز 25 ہزار ملازمین نے اپنا حق رائے دہی پرامن طریقے سے استعمال کیا ہے۔ جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ باقی ووٹرز بھی بھرپور انداز میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

جنہوں نے کشمیریوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے دیئے وہ آپ کے دشمن ہیں دوست نہیں ہوسکتے ۔ مجھے نوازشریف کے سامنے گرفتار کیا گیا تاکہ میں کشمیر نہ جاسکوں ۔

اپنی چھت اور اپنا گھر آزادکشمیر میں بھی پروگرام لانچ کرینگے ۔ جن کے پاس وسائل نہیں ہیں ، اور جن لوگوں کی چھتیں کمزور ہیں گھر نہیں ہیں کہ وہ گھر بنا سکیں تو ان کیلئے آزادکشمیر میں بھی اپنی چھت کا پروگرام لانچ کرینگے ۔

جب تک آزادکشمیر کے بچے بچے کو تعلیم نہیں مل رہی انہیں تعلیم دیں گے ، آزادکشمیر میں ستھرا پنجاب کی طرح ستھرا کشمیر پروگرام بھی لانچ کرینگے