سماہنی (کشمیر ڈیجیٹل )یونین کونسل سرسالہ منانہ میں شیر کے ہے در پے وار ، وائس چیئرمین لالہ مقصود اور رملو یوتھ کے صدر شیرا کشمیری کی قیادت میں مختلف قبائل کے درجنوں خاندانوں نے لیگی امیدوار چوہدری محمد رزاق کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر رملو میں ایک فقیر المثال شمولیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں باباسوار خان ،چوہدری طاہر کک، توفیق اقبال کھوکھر ،محمد الیاس کھوکھر ،ساجد قریشی ،منظور حسین ،عارف نظامی ،پرویز اقبال کھوکھر ،جمروزبھٹی،ٹیلر حمید،چوہدری محمد صادق ،بشارت خان ،شوکت کھوکھر ،ذولفقار عرف بھٹو کھوکھر ،عبدالرحمان عرف کالا خان ،گلزار احمد کھوکھر ،ارشد کھوکھر ،چوہدری ارشد ،مظہر اقبال کھوکھر ،جہانگیر ولد چوہدری لطیف مرحوم دکاندار ،یونس کھوکھر اور الیاس کھوکھر سمیت کئی شخصیات نے اپنے خاندانوں سمیت چوہدری محمد رزاق کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد رزاق نے کہا کہ رملو کے عوام کے مسائل چوہدری علی شان سونی کے 20 سالہ اقتدار کے آئینہ دار ہیں ، مگر اب اس کا کھیل ختم ہو چکا ، نئی نسل پڑھی لکھی نسل ہے انھیں جدید دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے بنیادی مسائل سے باہر نکلنا ہو گا ، انشاء اللہ تعالیٰ عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کروں گا۔
جو سرکاری ملازمین علی شان سونی کے سرکاری ملازم بن کر لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کرتے ہیں انھیں خبردار کرتا ہوں کہ اپنے انجام سے ڈریں ، سرکار ہی کے ملام رہیں نہیں تو مجھے نکیل ڈالنا آتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسمبلی الیکشن2026کے شیڈول میں ترمیم ، الیکشن کمیشن کا اعلان
شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یونین کونسل چوہدری عبد الرحمان سدھو اور وائس چیئرمین لالہ مقصود نے کہا کہ ہم یونین کونسل کے منتخب نمائندے ہیں ، ہم نے علی شان سونی کا ساتھ عوام کے حق میں چھوڑا ہے۔
جو شخص 20 سالوں سے عوام کو محض بیوقوف بناتا رہا یونین کونسل کے عوام کو اس کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ، یونین کونسل سرسالہ منانہ بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔
چوہدری رزاق سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ عوام کو مسائل سے نکالنےکیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ، ہم کبھی ذاتی مفادات کے لیے نہیں ملیں گے لیکن عوامی مسائل کا حل نہ ہوا تو چوہدری رزاق کا بھی احتساب کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری یٰسین کا چیف الیکشن کمشنر کو خط ،انٹرنیٹ فوری بحالی کا مطالبہ
شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رملو یوتھ فورس کے صدر شیرا کشمیری ، چوہدری طاہر اقبال ، چوہدری خورشید سرسالوی ، حنظ الطاہر ،راجہ شہزاد و دیگر نے کہا کہ وہ جو علاقہ رملو کو اپنا گڑھ کہتے تھے آج رملو ان کے لئے گڑھا بن چکا ہے ۔
انشاء اللہ 27 جولائی کی شام انھیں معلوم ہو جائے گا کہ عوام کو سرکاری ملازمین سے ڈرانے کا نتیجہ کیا ہوتا ہےاس سے قبل جب چوہدری محمد رزاق اپنے ساتھی راہنماوں چیرمین چوہدری عبد الرحمن سدھو، چیئرمین ذوالقرنین، راجہ وسیم اور ظفر مہر کے ہمراہ رملو پہنچے تو وائس چیئرمین لالہ مقصود اور شیرا کشمیری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی کا آج بتاریخ 21 جولائی بروز منگل آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نکیال میں ہونے والا جلسہ موسلادھار بارش اور خراب موسم کے باعث موخر کردیا گیا ہے۔کل میرپور آزاد کشمیر کا جلسہ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا، جبکہ دیگر جلوسوں کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔




