مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا آج آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا متوقع دورہ شیڈول ہے، جہاں وہ اہم سیاسی و عوامی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔
اس دورے کے سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ آمد اور جلسے کے احاطے میں سکیورٹی اور دیگر سہولیات کو مکمل طور پر یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: میاں نواز شریف اور مریم نواز کل مظفرآباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے؛ شاہ غلام قادر کا ویڈیو پیغام
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا جلسہ گاہ کا دورہ:
نواز شریف اور مریم نواز کی آمد سے قبل سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے رات گئے مظفرآباد میں قائم جلسہ گاہ کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے جلسہ گاہ کے سکیورٹی، اسٹیج اور عوام کے لیے کیے گئے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو تمام تیاریاں بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔




