پیٹرولیم قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا،نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 35پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل میں 5 روپے 71 پیسے اضافے کا اعلان کردیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں کا نیا یومیہ نظام متعارف، اوگرا کو اختیار دیدیا

پیٹرول کی قیمت 380 روپے 71 پیسے جبکہ ڈیزل کی 360 روپے 6 پیسے مقرر کردی گئی ہے ۔

ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں کا اطلاق 21 مئی سے ہوگا، اسٹیببلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کرددیا ۔

اوگرا کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی جبکہ یکم جولائی 2026 سے روزانہ پلاٹس ریفرنس قیمتیں بھی ویب سائٹ پر جاری کرے گا۔

پیٹرولیم لیوی کابینہ کی مقررہ حد سے زیادہ عائد نہیں کی جا سکے گی جبکہ پیٹرولیم لیوی کی شرح فنانس ڈویژن کی منظوری سے ہی تبدیل ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

مالی سال 2027 میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد صرف پی ایس او کے ذریعے ہوگی جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مارکیٹ شیئر کے مطابق پیٹرول درآمد کی اجازت ہوگی، درآمدی یا اپ لفٹمنٹ میں ڈیفالٹ پر 9 ماہ تک نئی درآمدی اجازت نہیں ملے گی۔