مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹر افتخار گیلانی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں آئندہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی۔
بیرسٹر افتخار گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کارکردگی پر فیصلہ دیں گے۔یہ الیکشن مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کا الیکشن ہے، عوام بھرپور اعتماد کریں گے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں خلل کسی صورت قبول نہیں، انتخابات بروقت ہونا ضروری ہیں۔ اسمبلی تحلیل ہوئی تو جمہوری نظام متاثر ہوگا، عوام ایسا ہرگز نہ چاہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باغ :طوفانی بارشیں،نالہ ماہلوانی بپھر گیا،متعدد مکان،دکانیں ،گاڑیاں سیلاب کی نذر
انہوں نے کہا کہ احتجاج اور مطالبات جمہوری نظام کے اندر رہ کر ہونے چاہئیں۔جمہوری نظام ختم ہوا تو عوام کس سے اپنے مسائل کا مطالبہ کریں گے۔
بیرسٹر افتخار گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو معاشی استحکام دیا، عوام کارکردگی پر ووٹ دیں گے،نواز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر عوام کا اعتماد برقرار ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی پولنگ کا پہلا مرحلہ مکمل، 80 فیصد ریکارڈ ٹرن آؤٹ
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی اکثریت سے حکومت بنائے گی، جمہوریت ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، اس کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے
میڈیا بھی جمہوری عمل کو کمزور کرنے والا بیانیہ نہ اپنائے۔ انتخابات ہر صورت وقت پر ہونے چاہئیں، جمہوری تسلسل ناگزیر ہے۔




