انجمن تاجران مظفرآبادکا کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان، مارکیٹیں کھلی رکھنے کا فیصلہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)انجمن تاجران مظفرآباد نےکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی لاک ڈاؤن کال سے مکمل علیحدگی اور لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تاجر برادری کے تمام اسٹیک ہولڈرز نے باہمی مشاورت کے بعد واضح کیا ہے کہ مظفرآباد ڈویژن میں اس ہڑتال کو تاجروں کی جانب سے کسی قسم کا کوئی تعاون حاصل نہیں ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد کے شہریوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی کال کو ایک بار پھر مسترد کر دیا

تاجر رہنماؤں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان اور ویڈیو بیانات میں اعلان کیا گیا ہے کہ 22 جولائی کو مظفرآباد کے تمام بازار، کاروباری مراکز اور دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی

تاجر رہنمائوں نے اعلان کیا کہ مظفرآباد بھر میں کاروباری سرگرمیاں کسی صورت معطل نہیں کی جائیں گی۔کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی ،اہم تاجر رہنمائوں کا مشترکہ موقف سامنے آگیا ۔

ان شرکاء میں گوہر کشمیری (قائم مقام چیئرمین، انجمن تاجران)منصور عالم قریشی (جنرل سیکرٹری، انجمن تاجران)ابرار مصطفی (صدر، مدینہ مارکیٹ)چوہدری شاہد ممتاز (صدر، گوجرہ)علی عباس (نائب صدر، مدینہ مارکیٹ)خواجہ عقیل (جنرل سیکرٹری، مدینہ مارکیٹ)و دیگر اہم تاجر اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نشستوں کا معاملہ آئینی،کالعدم ایکشن کمیٹی کا احتجاج غیر آئینی،شہریوں کا ردعمل

تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے اپنے ویڈیو بیانات میں عوام اور دکانداروں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ملک اور شہر کے وسیع تر مفاد میں اپنے کاروبار کو کھلا رکھیں گے اور کسی بھی قسم کے لاک ڈاؤن کا حصہ نہیں بنیں گے۔