مودی کی غلط پالیسیاں سائنسدانوں پر بھاری،ملک چھوڑکر جانے لگے، بھارتی صحافی

سینئر بھارتی صحافی ہیمنت اتری نے بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی، مودی سرکارکی ناکام پالیسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کے باعث ہونہار بھارتی سائنسدان نہ صرف اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں بلکہ بیرونِ ملک منتقل ہونے پر بھی مجبور ہو رہے ہیں۔

سینئر صحافی ہیمنت اتری نے بھارت کے مختلف اہم منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کرنے والے تین سائنسدانوں کے مستعفی ہونے کا انکشاف کردیا۔

سینئر صحافی نے تین سائنسدانوں کے استعفے کی وجوہات اور ان کے ممکنہ اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سائنسدان معمولی وجوہات کی بنا پر اپنی تحقیق نہیں چھوڑتا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سوات، وادی کالام میں گلیشیئرپھٹنے سے 7 افراد زخمی، ایک نوجوان لاپتہ

ان کامزید کہنا تھا کہ ایک سائنسدان کیلئے اس کی تحقیق محض ایک منصوبہ نہیں ہوتی بلکہ وہ اسے اپنی برسوں کی محنت اور لگن کا حاصل سمجھتا ہے۔

کسی تحقیق یا منصوبے سے علیحدگی اختیار کرنا محنتی سائنسدان کیلئے انتہائی مشکل فیصلہ ہوتا ہے۔جو کہ بھارت کیلئے سب سے بڑا جھٹکا ہے ۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ مودی کی پالیسیوں سے تنگ سائنسدانوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے، بعض سائنسدان تواپنے عہدوں سے مستعفی ہوکر ملک چھوڑ کر باہر منتقل ہوچکے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق ایم پی اے کیپٹن (ر) صفدر انتخابی مہم کے سلسلے میں وادی نیلم پہنچ گئے

تجزیہ کاروں کے مطابق کسی بھی ملک کی سائنسی ترقی، تحقیق اور جدت کا انحصار قابل سائنسدانوں اور محققین پر ہوتا ہے، جبکہ تجربہ کار افرادی قوت کا ملک سے باہر جانا تحقیق، ٹیکنالوجی اور مستقبل کے سائنسی منصوبوں پر اثرات مرتب کر سکتا ہے۔