ریاض میں گیس سلنڈر دھماکہ،6پاکستانی جاں بحق ہو گئے

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 6 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے گنجان آباد علاقے منفوحہ میں گزشتہ شب گیس دھماکے کے باعث مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے پانچ محنت کشوں سمیت چھ پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی عرب پر حملوں کی مذمت، غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثے میں فوت ہونے والے افراد میں سے پانچ کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ہے، جبکہ ایک جاں بحق شخص کا تعلق صوبہ پنجاب سے بتایا گیا ہے۔

مانسہرہ سے تعلق رکھنے والوں میں محمد سعید اور عابد حسین (سکنہ گاؤں بالاکوٹ بن، حال مقیم جلو)، عبدالرحمٰن (سکنہ گاؤں پنجول/منڈہ گچھہ، جبوڑی)، محمد سفیر (سکنہ جابہ عرب کھن، مانسہرہ) اور محمد رستم (سکنہ گاندھیاں، ضلع مانسہرہ) شامل ہیں۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے چھٹے شہری کی شناخت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ سعودی سکیورٹی اداروں نے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ دھماکہ، بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی مذمت، پاکستان سے اظہار یکجہتی

پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق میتوں کی قانونی کاغذی کارروائی مکمل کر کے انہیں پاکستان منتقل کیا جائے گا۔