میرپور(آصف اقبال/ کشمیر ڈیجیٹل )ترجمان میرپور پولیس کے مطابق مورخہ 25 ستمبر 2026ء کو متاثرہ خاندان نے ایس ایس پی میرپور خرم اقبال سے رابطہ کیا اور شکایت درج کروائی کہ ان کی بیٹی اپنے بھائی کے ہمراہ گھر سے اکیڈمی جا رہی تھی کہ دورانِ سفر کسی نامعلوم ٹک ٹاک آئی ڈی سے اس کی ویڈیو اپ لوڈ کر دی گئی، جس سے خاندان کی عزت و ساکھ متاثر ہوئی ۔
میرپور پولیس نے سائبر کرائم کےخلاف بڑی کامیابی لڑکیوں کے نام سے جعلی سوشل میڈیا آئی ڈیز بنا کر شہریوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکر لیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سائبر کرائم میرپور کو قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور پولیس کا بڑا کارنامہ، 3 ارب سے زائد کی ریکوری، درجنوں گاڑیا ں برآمد
ایس ایس پی میرپور کی ہدایات پر سائبر کرائم میرپور کی ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع کی مدد سے مبینہ جعلی ٹک ٹاک آئی ڈی کو ٹریس کیا، جس کے نتیجے میں ملزم کی شناخت عیسیٰ ولد افضل، قوم راجپوت، ساکن بنگ رڑاہ، تحصیل اسلام گڑھ، ضلع میرپور کے طور پر ہوئی۔
بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ پولیس اسلام گڑھ عمیر رشید نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے سوشل میڈیا کا غیر قانونی استعمال، جعلی آئی ڈیز کے ذریعے شہریوں کو ہراساں کرنے اور کسی کی عزت و نجی زندگی کو نقصان پہنچانے جیسے معاملات میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور پولیس کا بڑا اقدام! نوسربازوں کے چنگل سے برٹش نژاد شہری کی گاڑی برآمد
میرپور پولیس نے اپیل کی ہے کہ شہری ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری طور پر انتظامیہ کے حکام کو اطلاع دیں۔




