بینکاک(کشمیر ڈیجیٹل)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے بینکاک میں موجود دفتر میں ایک پارسل میں سے گلہری نکلنے کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پارسل سے نکلنے کے بعد گلہری کچھ دیر تک دفتر کے مختلف حصوں میں آزادانہ گھومتی رہی، جس کی وجہ سے دفتر میں ہلچل پیدا ہو گئی۔
وائرڈ کی رپورٹ کے مطابق ایک گلہری اس ہفتے کے شروع میں میٹا کے بنکاک، تھائی لینڈ کے دفتر میں پہنچی، جہاں اس نے تقریباً 20 منٹ تک کافی ہنگامہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سوزوکی کلٹس کےمختلف ماڈلز کی نئی قیمتیں اور تفصیلات جاری
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلہری کی دفتر میں اچھل کود کے دوران صفائی کرنے والے ایک ملازم کی انگلی پر معمولی خراش بھی آ گئی۔
رپورٹ کے مطابق جلد ہی متعلقہ ٹیم نے گلہری کو محفوظ طریقے سے قابو کر لیا اور صورتِ حال پر قابو پا لیا۔
نیو یارک ٹائمز کے صحافی مائیک آئزک نے ایکس کے ذریعے اس واقعے کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گلہری نے ایک چوکیدار کو نوچ دیا تھا جو اسے پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔
واقعے کے بعد چوکیدار کو ابتدائی طبی امداد کے ساتھ ساتھ طبی معائنہ بھی کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اہم ترین پیغام
رپورٹ میں کمپنی کے ملازم مائیک آئزک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جب کمپنی میں پارسل سے گلہری نکلنے کا دلچسپ واقعہ پیش آیا۔
جس کے بعد کمپنی کے ایک ملازم نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے گلہری سے متعلق حفاظتی احتیاطی تدابیر پر مبنی ایک مزاحیہ ویڈیو بھی تیار کی۔




