پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی آسٹریا کے آخری شہنشاہ کی پڑپوتی سے شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں جبکہ میئر کراچی نے خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب صدرِ مملکت آصف علی زرداری 7 روزہ نجی دورے پر آسٹریا پہنچےہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا حکومت سے ہر قسم کا تعاون معطل کرنے کا بڑا اعلان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گردش کرنے والی ان خبروں کی اگرچہ اس اعلیٰ سطح کی شادی کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی لیکن پارٹی کارکنان حتمی خوشخبری کے منتظر ہیں۔
Breaking News:
Bilalwal Bhutto Zardari, former foreign minister of Pakistan, is reportedly set to marry former Austrian Princess.
— Bhutto is reportedly set to tie knots with grand-grand-daughter of Karl I, the last reigning Austrian Emperor.
— According to reports, the…
— South Asia Index (@SouthAsiaIndex) August 29, 2026
رپورٹس کے مطابق، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ہائی پروفائل شادی آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں انجام پائے گی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بلاول بھٹو مبینہ طور پر سابقہ آسٹرین آرک ڈچز گلوریا وان ہیبسبرگ سے رشتہِ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔
🇵🇰🇦🇹 President Asif Ali Zardari has arrived in Austria for a private 7-day visit.
Viral reports claim PPP Chairman Bilawal Bhutto Zardari is marrying former Austrian Archduchess Gloria von Habsburg, the great-granddaughter of Austria’s last Emperor Charles I pic.twitter.com/df4kzxI04V
— Awais 🐺 (@awais4226) August 29, 2026
گلوریا آسٹریا کے آخری حکمران شہنشاہ چارلس اول کی پڑپوتی ہیں۔ اگر یہ بات سچ ثابت ہوتی ہے تو توقع کی جا رہی ہے کہ اس شاہانہ تقریب میں دنیا بھر سے معروف سماجی شخصیات اور نامور سیاسی رہنما شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا یہ دورہ 7 روز پر محیط ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو تقریباً 2 ماہ پرانی بتائی جاتی ہے، جس میں انہیں آسٹریا کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Reports circulating that PPP Chairman Bilawal Bhutto Zardari may be getting married in Vienna, Austria.
Sources say President Asif Ali Zardari is also in Austria on a private visit. A video of Bilawal walking Austrian streets from about two months ago has also surfaced.
PPP… pic.twitter.com/PrG0Xaa0VW— Bilal Nadeem 🇵🇰محمد بلال ندیم (@MBilalkhan525) August 29, 2026
صدرِ مملکت کی وہاں موجودگی اور بلاول بھٹو کی اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد شادی کی افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا ہے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی طویل عرصے سے پاکستانی سیاست، میڈیا اور عوام میں گہری دلچسپی کا موضوع رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کو دال میں کالا نظر آرہا ہےتو اسے نکال کر باہر پھینک دینگے، رانا ثنااللہ
ماضی میں بھی ان کی شادی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں، لیکن اس بار ویانا کے تناظر میں آنے والی خبروں نے ایک نیا رنگ اختیار کر لیا ہے۔
ادھر میئر کراچی نے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی منگنی یا شادی سے متعلق خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔




