ایران

امریکی فوج نے ایران کے خلاف نئے فضائی حملے شروع کر دئیے

امریکی فوج نے ایران کیخلاف مزید حملوں کا آغاز کر دیا، ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی شہر بندر عباس میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف نئی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا کے ایران پر حملے،جزیرہ سیریک ، قشم اور بندرعباس میں دھماکوں کی اطلاعات

بیان کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایران کی اس صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے جس کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے شہری اور تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

سینٹکام کا کہنا ہے کہ امریکی کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر یہ حملے کیے جا رہے ہیں تاکہ ایرانی افواج کو ان کے اقدامات پر جواب دہ ٹھہرایا جا سکے اور خطے میں بین الاقوامی بحری نقل و حمل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے جنوبی ساحلی شہر بندر عباس میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا کے ایران پر حملے، مختلف شہر دھماکوں سے گونج اٹھے

تاہم دھماکوں کی نوعیت، ہدف یا ممکنہ جانی و مالی نقصان کے حوالے سے فوری طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔