امریکی وزیر جنگ کی دھمکی کے بعد امریکا نے ایران پرطاقتور حملے شروع کر دئیے ہیں اور ایران کے مختلف شہروں میناب ، جزیرہ سیرک، جزیزہ کش میں دھماکوں کی آوازیںسنائی دی گئی ہیں ، ایران کے صوبہ فارس میں ایران کا دفاعی نظام متحرک ہو گیا
ایران کی مہر خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ شہر فارس میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی جو شہر کے باہر فضائی دفاعی نظام کو فعال کیا جا رہا تھا۔ایران کے دارالحکومت ایران میں بھی دھماکے کی آواز سنائی دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران پر آج رات سخت حملہ کریں گے، پھر دیکھتے ہیں معاہدہ کیسے نہیں ہوتا،ٹرمپ کا اعلان
ادھر امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے نئے حملے شروع کیے ہیں۔امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے ایران میں متعدد اہداف پردفاعی حملےشروع کردیئے ہیں۔
سینٹ کام نے کہا کہ یہ حملے ٹرمپ کی ہدایت پر کیے گئے اور یہ ایران کی بلاجواز اور مسلسل جارحیت کے جواب میںتھے۔
ادھر ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام امریکی حملوں کا مقابلہ کررہا ہے اورجزیرہ قشم میں دھماکوں کی آوازیں میزائل کو انٹرسپٹ کرنے کے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا کے حملے رات 2 بجے کئے گئے ہیں اور فی الحال ان سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خلیجی ممالک امریکہ سے دور رہیں،معاونت دشمنی تصور ہوگی،ایران
یاد رہے امریکا کے وزیر جنگ نے کہا تھاکہ امریکہ آج رات ایران پر بڑے حملے کریگا ،اور ایران کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایران پر طاقتور حملے کیے گئے ،ہمارے پاس ایران کیخلاف فیصلہ کن پلان موجود ہے ۔
امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ آج رات ایران پر ہونیوالے والے حملے مضبوط اور واضح ہو ں گے اور یہ امریکی فوجی مفادات کو آگے بڑھائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھار حاصل نہیں کرنے دیں گے ، آبنائے ہرمز کا کنٹرول امریکہ کے پاس رہے گا ، اب تک آبنائے ہرمز سے ٹینکرز کے ذریعے 100 ملین بیرل تیل گزر چکا ہے ۔
دریں اثناء ایرانی میڈیا کا کہنا ہے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کو نشا بنا دیا ہے اور دونوں ممالک میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔




