کوئٹہ(کشمیر ڈیجیٹل)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں مختلف آپریشنز کے دوران 1ہزار 686 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقوں میں کئے گئے 40 کامیاب آپریشنز کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف کارروائی کی گئی
مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں فورسز کا بڑا ایکشن: ’آپریشن شعبان‘ میں فتنہ الہندوستان کے مزید 9 خارجی دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے مختلف علاقوں سے حراست میں لئے گئے افغان باشندوں میں سے 1 ہزار 257 خانداروں کی وطن واپسی یقینی بنائی جا چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس ملکی سکیورٹی، امن و امان اور معاشی استحکام کیلئے چیلنج بن چکے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ملکی سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے افغان باشندوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکام کا کہنا ہے کہ بارڈر مینجمنٹ اور ملکی قوانین کے نفاذ کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی اور واپسی کے عمل کو مکمل کیا جا سکے۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق غیر قانونی نقل و حرکت، انسانی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔




