اسلام آباد: وزارت خارجہ کی پیش کردہ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ 21 ہزار 647 پاکستانی 71 ممالک کی جیلوں میں قید ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ نے بیرون ملک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں جس میں انکشاف کیا ہے گیا ہے کہ بیرون ملک میں قید 21 ہزار 647 پاکستانیوں میں سے 8 ہزار 569 کو سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پھانسی سے چند گھنٹے پہلے نوجوان کی فون پر اپنی ساتھی قیدی سے شادی
وزارت خارجہ کے مطابق 13ہزارسے زائد قیدیوں کا ٹرائل بیرون ملک عدالتوں میں جاری ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانی منشیات کرنسی اور انسانی سمگلنگ جعل سازی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے جیلوں میں ہیں۔
سب سے زیادہ 10745 پاکستانی سعودی عرب میں قید ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں 5297، قطر میں 599، عمان میں 578، امریکا میں 141، برطانیہ میں 23، ترکیہ میں 190 پاکستانی جیلوں میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت،2انجکشنز بھی خاتون کی جان نہ لے سکے
اس کے علاوہ اٹلی میں 353 ملائیشیا میں 444 یونان میں 516، بھارت میں 738، ایران میں 169، چین میں 625 تھائی لینڈ میں 35، کزغستان میں 91، عراق میں 81، افغانستان میں 91، بحرین میں 218 اور آسٹریلیا میں 27 پاکستانی قیدی جیلوں میں قید ہیں۔




