آزادکشمیر :برفباری کا سلسلہ تھم گیا،16 مارچ سے مزید بارشوں کا امکان ، محکمہ موسمیات

لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل) وادی لیپہ سمیت آزادکشمیر کے پہاڑی علاقوں  میں 9 مارچ سے جاری  پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ تھم گیا، طوفانی برفباری کے بعد  برف کا ذخیرہ مکمل ہو گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ برف گرمیوں میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

وادی لیپہ کو دیگر علاقوں سے ملانے والی مین شاہراہ ٹریفک کیلئے کھلی ہے جبکہ وادی کے اندرونی راستے بھی مکمل طور پر بحال کردیئے گئے ہیں تاہم کچھ لنک روڈز پر لینڈ لائیڈنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جنہیں کلیئر کرنے کیلئے متعلقہ حکام کام کر رہے ہیں۔

وادی لیپہ کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں اور تدریسی سرگرمیاں جاری ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، 16 مارچ تک مزید بارشوں کا امکان ہے، جس سے مزید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات موجود ہیں۔ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چکوٹھی جاتے ہوئے آلٹو گاڑی حادثے کا شکار، ایک شخص زخمی

Scroll to Top