آئندہ سال حج مزیدمہنگا،اخراجات 13 لاکھ روپے تک جانے کا امکان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آئندہ سال حج مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے جس کیلئے عازمین حج کو اخراجات کی مد میں مزید ایک لاکھ روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

ذرائع مذہبی امور کے مطابق آئندہ مختصر حج گزشتہ سال کے نسبت ایک لاکھ روپے مہنگا ہوگا جس کی قیمت 13 لاکھ روپے ہوگی، مختصر حج 20 سے 22 روز پر مشتمل ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری لطیف اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری!ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس جاری

طویل حج بھی گزشتہ سال کی نسبت 50ہزار مہنگا ہوگا جس کی قیمت 12 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی، طویل حج 40 دنوں پر مشتمل ہوگا۔

عازمین کیلئے حج اخراجات کو اقساط میں جمع کروانے کہ سہولت ہوگی، اخراجات 6، 6 لاکھ کی دو اقساط میں جمع کروانے کی سہولت ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جسٹس رضا علی خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

واضح رہے کہ گزشتہ سال مختصر حج 12لاکھ روپے کا تھا جبکہ طویل حج پر ساڑھے 11لاکھ روپے خرچ کیے گئے تھے۔