بھارتی بحریہ کا اسرائیل ڈیزائن کردہ جدید ترین ڈرون گجرات میں تباہ

مظفرآباد: بھارتی مسلح افواج میں فضائی حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا، اور اب انڈین ایئر فورس کے طیاروں کے بعد انڈین نیوی کا جدید ترین ڈرون بھی گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی بحریہ کے زیر استعمال اسرائیلی ساختہ بغیر پائلٹ فضائی گاڑی (UAV) ڈرون ریاست گجرات کے علاقے دھرم پور میں حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گئی۔ اس حالیہ حادثے کے بعد متعلقہ حکام نے واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی دفاعی شعبے میں حالیہ عرصے کے دوران طیاروں اور دیگر فضائی آلات کے مسلسل گرنے پر دفاعی مبصرین اور ماہرین کی جانب سے شدید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق، جدید ترین فضائی ٹیکنالوجی کی موجودگی کے باوجود بار بار پیش آنے والے یہ کریشز بھارتی دفاعی نظام کی کارکردگی، آپریشنل صلاحیتوں اور دیکھ بھال (Maintenance) کے ناقص معاملات پر گہری توجہ دلاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ائیر شو میں بھارتی طیارہ تیجس گر کر تباہ، عوام کا شدید ردعمل

بھارتی دفاعی اداروں کے لیے نئی شرمندگی

رپورٹس کے مطابق، بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے حادثات تو اب معمول بنتے جا رہے ہیں، لیکن اب ان کے ساتھ ساتھ جدید ترین ڈرون حادثات بھی پے در پے سامنے آ رہے ہیں۔ فضائی بیڑے کے بعد ڈرونز کا اس طرح گرنا بھارتی دفاعی اداروں کے لیے جہاں نئے سیکیورٹی چیلنجز پیدا کر رہا ہے، وہیں عالمی سطح پر ان کے لیے ایک بڑی شرمندگی کا باعث بھی بن رہا ہے۔