پریس کانفرنس

ڈی جی آئی ایس پی آر کچھ دیر بعد بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج کچھ ہی دیر بعد بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر ایک انتہائی اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

اس ہائی پروفائل پریس کانفرنس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری بڑے آپریشنز اور کارروائیوں سے متعلق اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا فتنۂ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 38 دہشت گرد ہلاک

پریس کانفرنس کے دوران بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی تخریبی سرگرمیوں، سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائیوں، حالیہ دہشت گرد حملوں، سرحدی صورتحال اور صوبے میں پائیدار امن و استحکام کی بحالی کے لیے کیے جانے والے حکومتی و عسکری اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔ اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی اب تک کی پیش رفت اور فورسز کو حاصل ہونے والی بڑی کامیابیوں سے بھی میڈیا کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی گفتگو میں بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیچھے چھپے ریاست مخالف عناصر کے مذموم عزائم، غیر ملکی یا بیرونی مداخلت کے شواہد اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے متعلق بھی میڈیا کو اہم حقائق سے روشناس کروائیں گے۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے صحافیوں کے تیکھے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے جانے کا بھی قوی امکان ہے۔