باغ(کشمیر ڈیجیٹل)حلقہ شرقی باغ میں مسلم لیگ (ن) کو ایک اہم سیاسی نقصان کا سامنا ۔ اہم ن لیگی رہنما سردارشاہد آفتاب چغتائی سردار قمرالزمان خان کے حق میں دستبردارہوگئے۔
سابق اسٹوڈنٹ لیڈر، امیدوار قانون ساز اسمبلی شرقی باغ اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن سردار شاہد آفتاب چغتائی نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ترکیہ کو یکجان دو قالب،ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا،شہبازشریف
سردار شاہد آفتاب چغتائی کے ہمراہ ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن باغ سید افراز گردیزی بھی پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے۔
امورِ کشمیر فریال تالپور اور وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نےدونوں رہنماؤں کا انچارج خیرمقدم کیا۔
سردار شاہد آفتاب چغتائی اور سید افراز گردیزی کی شمولیت کو شرقی باغ کی انتخابی سیاست میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار مختارعباسی کے حق میں 9 امیدوار دستبردار، کاغذات نامزدگی واپس
سیاسی حلقوں کے مطابق سردار شاہد آفتاب چغتائی اور سید افراز گردیزی کی پیپلز پارٹی میں آمد سے سردار قمر الزمان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے،
مسلم لیگ (ن) اور سردار میر اکبر کیلئے سیاسی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔یہ پیش رفت آنے والے انتخابات میں شرقی باغ کے سیاسی توازن پر واضح اثر ڈال سکتی ہے۔




