جھنڈگراں

یو سی جھنڈگراں، عوام کی بڑی تعداد مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہے

مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل)راجہ ممتاز عالم خان کی رہا ئشگاہ پر منعقد ہونے والا عظیم الشان سیاسی اجتماع جھنڈگراں کی سیاسی تاریخ کے یادگار اجتماعات میں شامل ہو گیا۔

پروگرام کی صدارت راجہ اختر حسین خان نے کی جبکہ پوری یونین کونسل جھنڈگراں سے کارکنان، نوجوان، بزرگ، معززینِ علاقہ اور مختلف برادریوں کے افراد نے بھرپور شرکت کر کے اجتماع کو کامیاب بنایا۔

اجتماع کا سب سے یادگار لمحہ وہ تھا جب ثاقب مجید راجہ ایک بڑے قافلے اور ریلی کی صورت میں پنڈال پہنچے۔ ان کی آمد پر پورا علاقہ فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا، کارکنان نے والہانہ استقبال کیا اور ہر طرف جوش و خروش کا ایک منفرد منظر دیکھنے کو ملا۔

اس موقع پر مختلف خاندانوں کے لوگ پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کو چھوڑ کر راجہ ممتاز عالم کی سرپرستی میں قائد ثاقب مجید راجہ کے قافلے میں شامل ہو گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حلقہ کھاوڑا کی سیاست میں بڑا اپ سیٹ،شفقت علی چوہدری ،ثاقب مجید کے حق میں دستبردار

اس اجتماع میں مختلف سیاسی سوچ رکھنے والے افراد اور کئی خاندانوں نے بھی ثاقب مجید راجہ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے قافلے میں شمولیت اختیار کی، جس سے یہ تاثر مزید مضبوط ہوا کہ جھنڈگراں میں عوام کی بڑی تعداد مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑی ہے۔

راجہ ممتاز عالم خان نے جس محنت، خلوص اور بہترین انداز میں اس عظیم الشان سیاسی اجتماع کا انعقاد کیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔ ان کی میزبانی اور تنظیمی صلاحیتوں نے ثابت کر دیا کہ وہ جھنڈگراں کی سیاست میں ایک مضبوط اور متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ کارکنان کا نظم و ضبط، عوام کا جوش اور قافلوں کی بھرپور شرکت اس اجتماع کو تاریخی بنا گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:یونین کونسل ڈنہ اور ڈربنگ سے دو درجن سے زائد افراد پیپلزپارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل، راجہ ثاقب مجید کا زبردست استقبال

یہ اجتماع اس بات کا واضح پیغام تھا کہ اتحاد، باہمی اعتماد اور عوامی رابطہ ہی کامیابی کی اصل طاقت ہیں۔ ان شاء اللہ، یہی جذبہ، یہی یکجہتی اور یہی عوامی قوت آئندہ بھی کامیابی کی راہ ہموار کرے گی۔