پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف وفیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہران ایئر پورٹ پہنچنے پر ایران کے سینئر حکام نے پُر تپاک اور شاندار استقبال کیا۔
اس کے علاوہ وزیرِاعظم شہباز شریف بھی شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شریک ہوں گے۔
اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے۔
وزیرِ اعظم برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ بھی کریں گے۔
شہید رہبرِ انقلاب کے جنازے سے متعلق قومی کمیٹی کے سیکریٹری علی اکبر پور جمشیدیان نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ کل 4 جولائی سے شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے جنازے سے متعلق عوامی رسومات کا آغاز ہو گا۔
عیدگاہ امام خمینی کے دروازے عوام کے لیے کل صبح 6 بجے کھول دیے جائیں گے، جس کے بعد عوام شہید رہبر انقلاب کے جسد پاک کا آخری دیدار کریں گے۔




