اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل) حلقہ کھاوڑہ کی سیاست میں بڑا اپ سیٹ اور مسلم لیگ ن کیلئے سیاسی کامیابی میں اہم اور مثبت پیش رفت سامنے آگئی۔
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما شفقت علی چوہدری ایڈووکیٹ پارٹی امیدوار راجہ ثاقب مجید کے حق میں دستبردار ہوگئے
امیدوارِ اسمبلی و راہنما مسلم لیگ ن شفقت علی چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سنسنی خیز انکشاف: شوکت نواز میر مقبوضہ کشمیر فرار
ن لیگی رہنما شفقت علی چوہدری نے وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام ، طارق فاروق ، ڈاکٹر نجیب نقی اور بیرسٹر افتخار گیلانی کی موجودگی میں دستبرداری کا اعلان کیا۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوں کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اتحاد، جماعتی نظم و ضبط اور عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کی بہترین مثال ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیریوں کا بدامنی پھیلانے والوں سے کوئی تعلق نہیں: عبدالرزاق خان مغل
شفقت علی چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تمام کارکنان اور عوام مل کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
حلقہ کھاوڑہ کی ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید مضبوط بنائیں گے۔اتحاد، خدمت اور ترقی ہماری پہچان۔چوہدری شفقت کا پارٹی قیادت کی موجودگی میں اظہارخیال کیا گیا۔




