اسلام آباد (کشمیر ڈیجٹیل) ذرائع کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی
ملاقات کے بعد سردارتنویر الیاس کی پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں شمولیت کی متضاد اطلاعات سامنے آنے پر پیپلزپارٹی آزادکشمیر کا سخت ردعمل سامنے آیا جبکہ ایوان صدر اسلام آباد کے ترجمان نے ملاقاتوں کی تردید کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی رہنماوں کے درمیان ملاقات کیلئے اہم کردار گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ادا کیا۔دوسری طرف ایوان صدر و ترجمان گورنر ہاوس پنجاب نے بھی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور بتایا کہ تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق سابق سردار تنویر الیاس کی پیپلزپارٹی میں ممکنہ شمولیت کی خبروں کے بعد پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور الزام عائد کیا ہے کہ تنویر الیاس نے اپنے دور حکومت میں سیکرٹ فنڈ کا غیر قانونی استعمال کیا جس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔