اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان، سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کی اہم ملاقات۔
ملاقات میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان، صدر مسلم لیگ (ن) آزادجموں و کشمیر شاہ غلام قادربھی شامل تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردارتنویر الیاس، سردار عتیق ملاقات، پونچھ کی کشیدہ صورتحال پر اظہار تشویش
صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر چوہدری محمد یاسین اور سابق امیر جماعت اسلامی آزادجموں و کشمیر عبدالرشید ترابی نے بھی ملاقات کی۔۔

سیاسی قائدین نے صدر ریاست کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، آزادجموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور ریاست کی تعمیر و ترقی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری طرف سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کشمیر ہائوس آزاد کشمیر کی موجودہ پونچھ کی صورتحال پر اہم پیشرفت،
صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی کی زیر صدرات ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں سیاسی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا ۔
سابق صدر راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فیصلے کا اختیار نہیں مشاورت کریں گے،
مزید یہ بھی پڑھیں:صدر نجیب نقی سے سردار عتیق کی اہم ملاقات، مل کر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر زور
دوسری جانب سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ملاقات میں آزادکشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات گزشتہ روز مجاہد منزل میں آزادکشمیر کے سیاسی زعماء کے مابین ہونے والے طویل مشاورتی عمل کا تسلسل ہے۔




