مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر انتخابات سے قبل پیپلزپارٹی کو ایک اور بڑا سیاسی دھچکا،رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر تقدیس گیلانی پیپلزپارٹی سے مستعفی ہوگئیں۔
تقدیس گیلانی نے پارٹی کی بنیادی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کر دیا،پارٹی پالیسی سے اختلاف اپر استعفیٰ دیا، تقدیس گیلانی کا کہناتھا کہ پارٹی میں اختلافات کے باعث پارٹی چھوڑنا پڑی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جدہ میں جدید کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر،پی سی بی کیساتھ معاہدہ طے
تفصیلات کے مطابق ممبر اسمبلی اور وزیر حکومت تقدیس گیلانی نے پیپلز پارٹی کی بنیادی رُکنیت سے استعفیٰ دیدیا ۔ آئندہ چند دنوںمیں سیاسی فیصلہ کریں گی ۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر تقدیس گیلانی سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے ساتھ تحریک استحکام میں شمولیت اختیار کر سکتی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈیٹا ہیکنگ کے دعوے مسترد، کوئی ڈیٹا چوری نہیں ہوا: ترجمان نادرا
اس سے قبل سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اپنے ساتھیوں علی شان سونی ، نثار انصر ابدالی کے ہمراہ پیپلزپارٹی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ۔
دوسری جانب صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور اُن کے ساتھیوں کو پارٹی پرچم پہنا کر خوش آمدید کہا ۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے بانی رہنما راجہ عبدالقیوم خان بھی مسلم لیگ ن چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی کے متوالے ہوگئے



