آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے تناظر میں پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے انتخابی اتحاد میں بڑی تبدیلی کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اسی اہم سیاسی اور انتخابی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے آج زرداری ہاؤس میں راجہ مبشر اعجازکو خصوصی طور پر طلب کر لیا گیا ہے، جہاں اہم بیٹھک میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق، دونوں جماعتوں کے مابین اس وقت سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر نئی اور اہم ترین پیش رفت متوقع ہے۔ انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات میں بھرپور انتخابی مہم چلانے کا باقاعدہ فیصلہ بھی سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان سے ملاقات،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا اتحاد نئے دور کا آغاز ہوگا،بلاول بھٹو
سیاسی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مطابق، پلندری اور ایل اے-14 مغربی باغ میں جے یو آئی (ف) کو اتحادی ٹکٹ جاری کر دیے گئے تھے جنھیں اب واپس لے کر راجا مبشر اعجازکو دینے پر غور ہو رہا ہے جس کے لیے جے یو آئی (ف) کے امیدوار دستبردار ہوں گےاس کے ساتھ ہی، جے یو آئی (ف) کی جانب سے 43 حلقوں میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی بھرپور حمایت کرنے کا باقاعدہ اور بڑا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ اس اہم پیش رفت اور زرداری ہاؤس میں ہونے والی اس بیٹھک کے بعد آزاد کشمیر کی انتخابی سیاست کا نقشہ یکسر تبدیل ہونے کا امکان ہے۔




