نئے بھارتی آرمی چیف نے پہلے دن ہی لنکا ڈھا دی،آپریشن سندور میں ناکامی کا اعتراف

فتح کے ڈھول پیٹنے کے ایک سال بعد بھارت کے اپنے نئے آرمی چیف نے اب آپریشن سندورمیں ناکامی کا کھل کر اعتراف کر لیا ہے۔

کمان سنبھالنے کے موقع پر نئے آرمی چیف جنرل دھیرج سیٹھ نے کھل کر اعتراف کیا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں بھارتی فوج میں خلاء، کمزوریاں سامنے آئی ہیں ، آپریشن سندور میں 6فوجی ہلاک ہو ئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کانام نہاد’’ آپریشن سندور‘‘میں 6فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

بھارتی آرمی چیف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب بھار ت کی جانب سے آپریشن سندور کو کامیاب قرار دیتے ہوئے گزشتہ ایک سال سے اس کی کامیابی کے دعوے کیے جاتے رہے تھے۔

بھارتی آرمی چیف کی جانب سے فوجی قیادت کی جانب سے خامیوں، کمزوریوں اور اصلاح کی ضرورت کا اعتراف اس کارروائی کے مختلف پہلوؤں پر نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔

آپریشن سندور کے دوران چھ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔ اس کے بعد فوجی نظام میں موجود خامیوں اور ان کو دور کرنے کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے، جس سے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ کارروائی کے دوران ایسے مسائل موجود تھے جن پر اب توجہ دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن سندور کی ناکامی کا ایک سال مکمل: مودی سرکار کا اپنی ہی فوج پر کڑا وار، آرمی اور نیول چیف برطرف

بھارت کی جانب سے آپریشن سندور کو ایک سال تک کامیابی کی مثال کے طور پر پیش کیا جاتا رہا تاہم اب خود بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے خامیوں، کمزوریوں اور سیکھے گئے اسباق کا اعتراف اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپریشن سندور میں بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

اس سے قبل بھی کئی بھارتی رہنمائوں نے آپریشن سندور میں بھارتی فوج کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے جبکہ مودی سرکاراپنی ناکامی چھپانے کیلئےپوری کوشش کررہی تھی جبکہ فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعتراف بھی ایک سال بعد کیا گیا ہے۔