اسلام آباد:وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے نجی ٹی وی جیو نیوز کی خبر کو غلط رپورٹنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اس بات کو برقرار رکھا ہے کہ ان نشستوں کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
ایک ٹویٹ میں جیو نیوز کی خبر کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی نمائندگی کے فارمولے کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی ہمارے مہاجرین کو قانون ساز اسمبلی میں نمائندگی کے حق سے محروم نہیں کر سکتا۔
Misreporting. I’ve always maintained that the current status of these seats needs to be changed. The formula of refugees’ representation needs to be retuned. Nobody can disenfranchise or deprive our refugees of their right to representation in legislative assembly. https://t.co/hHDcg880eu
— Faisal Mumtaz Rathore (@PMofAJK) July 1, 2026
یاد رہے کہ جیوز نیوز نے خبر چلائی تھی کہ مہاجرین مہاجرین نشستوں کا خاتمہ کوئی شکوہ یا گلہ نہیں، بلکہ ایک جائز مطالبہ ہے۔
جیو نیوز کے مطابقایک بیان میں وزیراعظم آزادکشمیرکا کہنا تھا کہ سیاسی حقوق حاصل کرنےکا بہترین طریقہ سیاسی جدوجہد ہے، احتجاج یا ہنگامہ آرائی نہیں، جہاں تک مہاجرین کی نشستوں کا تعلق ہے، تو ان کی موجودہ حیثیت ناقابل قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاست دائو پر لگا کر نظام بچایا، حالات سے ڈرتے نہیں، انتخابات جیتیں گے، فیصل راٹھور
جیوز نیوز کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئےوفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا تھا کہ فیصل ممتاز راٹھور نے اگر کوئی رائے دی یا فارمولا ہے تو شیئر نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا رپورٹس پر ہم اپنی رائے نہیں دے سکتے۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزادکشمیر مسلم لیگ ن سے کوئی بات کریں گے تو اپنا رد عمل دیں گے، ہمارا مؤقف ہےکہ 12 نشستیں فی الفور ختم نہیں ہوسکتیں، 12 نشستوں کے خاتمےکے لیے آئینی ترمیم درکار ہے۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد نئی اسمبلی کوئی فیصلہ کرے تو وہ ترمیم کر سکتی ہے، 12 نشستیں ابھی بحال ہیں اور بحال رہیں گی۔




