آزادکشمیر: ایک اور بڑا اپ سیٹ، ملک ذوالفقار علی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر میں دن بدن سیاسی صورتحال بدلتی جارہی ہے، مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے دیرینہ عہدیدار اور مخلص کارکن ملک ذوالفقار علی نے پارٹی سے دیرینہ رفاقت توڑ دی ۔

ذرائع کے مطابق ملک ذوالفقار علی کو مسلم لیگ ن کی قیادت نے الیکشن میں ٹکٹ کیلئے اگنور کردیا جس کے بعد مسلم لیگ ن کی دیرینہ رفاقت چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا چار حلقوں سے الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے دیرینہ عہدیدار اور مخلص کارکن ملک ذوالفقار علی نے پارٹی سے اپنی برسوں پرانی رفاقت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے سیاسی حلقوں میں پارٹی کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

ملک ذوالفقار علی کا شمار مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے انتہائی وفادار اور نظریاتی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے ہر مشکل دور میں پارٹی کا ساتھ دیا اور تنظیم کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:متنازعہ بیان، پیپلزپارٹی قیادت نے جاوید بٹ کا پارٹی ٹکٹ منسوخ کردیا

ان کے اس اچانک فیصلے سے آزاد کشمیر کی مقامی سیاست بالخصوص مسلم لیگ (ن) کے اندر شدید ہلچل مچ گئی ہے۔