سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا چار حلقوں سے الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پیپلزپارٹی کو خیرآباد کہتے ہی الیکشن کے میدان میں چار حلقوں سے اترنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی سے علیحدگی کے بعد انتخابی سیاست میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں چار اہم انتخابی حلقوں سے حصہ لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:متنازعہ بیان، پیپلزپارٹی قیادت نے جاوید بٹ کا پارٹی ٹکٹ منسوخ کردیا

ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس خان اپر نیلم، راولاکوٹ سٹی، وسطی باغ اور پاچھیوٹ سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آزاد کشمیر کی سیاست میں نئی صف بندیاں اور انتخابی معرکے کو مزید دلچسپ بنا سکتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، علی شان سونی پیپلزپارٹی سے مستعفی

سردار تنویر الیاس خان کے اس فیصلے کو سیاسی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے حامی اسے عوامی رابطہ مہم کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف علاقوں کے عوام کی نمائندگی کے عزم کا اظہار قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی رہنما چوہدری ریاض ،سردار یعقوب خان، گورنر پنجاب سلیم حیدر سمیت اہم رہنمائوں کی سردار تنویر الیاس کو منانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت کی ملاقاتوں کے باوجود سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا مفاہمت سے انکار، پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔