فیفا ورلڈ کپ : سعودی آرامکو کی پاکستان میں انعامی مہم، صارفین کے لیے شاندار تحائف

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل اسپانسرز میں شامل سعودی عرب کی پٹرولیم کمپنی سعودی آرامکو نے پاکستان میں موجود اپنے صارفین کے لیے ایک خصوصی پروموشنل مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس منفرد مہم کے تحت پٹرول پمپس پر آنے والے صارفین کو فوری انعامات کے ساتھ ساتھ فیفا کے دستخط شدہ فٹبال جیتنے کا سنہری موقع بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

سعودی آرامکو کی اس خصوصی مہم کا مقصد پاکستان بھر میں اپنے صارفین کو بہترین پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فٹبال ورلڈ کپ کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے جس کے لیے کمپنی کی جانب سے مختلف تحائف کا اعلان کیا گیا ہے۔

مہم کی تفصیلات اور اینٹری کا طریقہ کار:

نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق آرامکو کے مینیجر محمد عبداللہ کے مطابق اگر کوئی صارف پمپ سے اپنی گاڑی میں 15 سے 20 لیٹر کے درمیان فیول ڈلواتا ہے تو اسے اس انعامی مہم میں ایک اینٹری دی جاتی ہے۔ اسی طرح موٹر سائیکل سوار صارفین کے لیے بھی سہولت موجود ہے اور موٹر سائیکل میں 5 لیٹر فیولنگ کرانے پر بھی ایک اینٹری حاصل ہوتی ہے۔

محمد عبداللہ نے مزید بتایا کہ ہر 6 اینٹریاں مکمل ہونے کے بعد صارفین کو فوری طور پر مختلف تحائف دیے جاتے ہیں جن میں فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی شرٹس، فٹبال اور دیگر پروموشنل گفٹس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی خریداری پر ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز

قرعہ اندازی اور مہم کے قوانین:

مینیجر محمد عبداللہ نے مہم کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ اس پروموشنل مہم کے اختتام پر ایک قرعہ اندازی بھی کی جائے گی جس کے خوش نصیب فاتحین کو فیفا کے دستخط شدہ خصوصی فٹبال دیے جائیں گے۔

انہوں نے مہم کے ضوابط پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ ہر صارف کو ایک دن میں صرف ایک ہی اینٹری مل سکے گی جبکہ نئی اینٹری حاصل کرنے کے لیے صارف کو اگلے کسی دن دوبارہ گاڑی یا موٹر سائیکل میں فیولنگ کرانی ہوگی۔

صارفین کا ردعمل اور تاثرات:

دوسری جانب آرامکو کے صارفین بھی اس منفرد اور دلچسپ مہم کو خوب سراہ رہے ہیں۔ آرامکو کے ایک مستقل صارف نوشیروان احمد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ آرامکو کے پمپس سے ہی فیول ڈلواتے ہیں کیونکہ یہاں ایندھن کا معیار بہترین ہے اور اس سے گاڑی کی مائلیج بھی بہتر ملتی ہے۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی اس خصوصی مہم کے تحت انہیں 20 لیٹر پیٹرول ڈلوانے پر فیفا کا تحفہ ملا جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔

نوشیروان احمد کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ پیٹرول تو عام دنوں میں بھی ویسے ہی ڈلوانا ہی ہوتا ہے اس لیے اگر معیاری فیول کے ساتھ ایسے بہترین تحائف بھی مل جائیں تو یہ صارفین کے لیے ایک خوشگوار اضافی سہولت ہے۔

مزید پڑھیں: مراکش نے نیدرلینڈز کو فیفا ورلڈ کپ 2026 سے باہر کر دیا: سائیباری کے سنسنی خیز اسپاٹ کک نےتاریخ رقم کر دی

انہوں نے دیگر صارفین کو مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بھی آرامکو سے فیول ڈلواتے ہیں تو ممکن ہے کہ اگلا تحفہ آپ کا ہی منتظر ہو۔ صارفین کے مطابق معیاری فیول کے ساتھ دلچسپ انعامات اور فیفا ورلڈ کپ 2026 کی یادگار سوغات اس مہم کو پٹرول ڈلوانے والوں کے لیے مزید پرکشش بنا رہی ہے۔