مظفرآباد: اس وقت کی سب سے بڑی اور ہلا دینے والی بریکنگ نیوز سامنے آئی ہے، جہاں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مفرور عناصر کا بڑا سرغنہ شوکت نواز میر اپنے لوگوں کو چکمہ دے کر سرحد پار مقبوضہ کشمیر فرار ہو گیا ہے۔ اس سنسنی خیز انکشاف کے بعد شدید سنسنی پھیل گئی ہے۔
بارہ مولا سے سامنے آنے والی رپورٹ:
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا سے ایک شہری کے مطابق، آزاد کشمیر میں شوکت نواز میر کی تلاش کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ بھگوڑا شوکت میر لائن آف کنٹرول (LoC) پار کر کے بھارتی قابض افواج کی گود میں جا بیٹھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان ، تعارف عباس سمیت تمام اہم عہدیداران کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی ختم کرنے کا اعلان
ڈپٹی کمشنر را آفس کے قریب سیف ہاؤس کا انکشاف:
رپورٹ کے مطابق شوکت نواز میر اس وقت مقبوضہ کشمیر میں ڈپٹی کمشنر را کے آفس کے قریب دو گھر چھوڑ کر ایک سیف ہاؤس میں موجود ہے۔




