گلگت (کشمیر ڈیجیٹل)گلگت بلتستان سے اس وقت کی سب سے بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں تمام اہم عہدہداران نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکر ٹری ایڈووکیٹ تعارف عباس سمیت کمیٹی کے تمام اہم اور مرکزی عہدیداران نے ایک مشترکہ فیصلے کے بعد کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہجیرہ ،عوامی سطح پر بڑا فیصلہ، شہریوں نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو مکمل طور پر مسترد کر دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم ترین فیصلے کے بعد گلگت بلتستان کے سیاسی منظر نامے میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔
تمام اہم عہدیداران کی جانب سے کمیٹی کے خاتمے کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے کی سیاسی صورتحال میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔




