اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) اسلام آباد زرداری ہاوس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے 17رکنی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔
میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں کے امیدوار انٹرویوز کیلئے زرداری ہاؤس پہنچ گئے جہاں ان سے مختلف سوالات کئے گئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: 45 حلقوں کے 1265 کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل، 41 مسترد
پونچھ ڈویژن کے امیدوار بھی مرحلہ وار زرداری ہاؤس پہنچنا شروع ہوگئے ۔ آج ان دو اضلاع کے انٹرویوز مکمل ہونے کا امکان ہے ۔
پارلیمانی بورڈ آزاد کشمیر کے 33 اور مہاجرین کے 12 حلقوں کے امیدواروں کے انٹرویوز بھی پارلیمانی بورڈ آج ہی کرے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ نے مختلف انتخابی حلقوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی سیاسی کارکردگی، عوامی مقبولیت، تنظیمی وابستگی اور انتخابی امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کل سے پورے مظفرآباد میں تمام بازار اور کاروباری مراکز کھل جائیں گے۔تاجر برادری کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں پارٹی قیادت آج امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم میں مضبوط امیدواروں، تنظیمی کارکنوں اور انتخابی کامیابی کے امکانات کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی بھرپور انداز میں حصہ لے سکے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے مختلف سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کو حتمی شکل دینے کے عمل میں مصروف ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی جلد باضابطہ امیدواروں کی فہرست جاری کیے جانے کا امکان ہے۔




