حکومت نے مٹی کا تیل 6روپے85پیسے فی لیٹر سستا کر دیا

اسلام آباد:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کے بعد حکومت نے مٹی کا تیل 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا ۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 233روپے 90 پیسے فی لیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت بھی 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کی بنیادی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے حالیہ معاہدے اور سفارتی کشیدگی میں واضح کمی ہے۔

اس مثبت پیش رفت کی بدولت بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی مختلف اقسام ریکارڈ حد تک سستی ہو گئی ہیں۔

عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ (برطانوی خام تیل)کی قیمت نے کم ہو کر 71.52 ڈالر سے 73.77 ڈالر فی بیرل کے درمیان ٹریڈ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی، بیرسٹر عقیل نے عوام کو خوشخبری سنا دی

ڈبلیو ٹی آئی (امریکی خام تیل)کی قیمت میں مزید کمی دیکھی گئی اوریہ68.65 ڈالر سے 70.00 ڈالر فی بیرل کے آس پاس فروخت ہوا

ابوظہبی مربان کروڈ کی قیمت بھی گر کر 65.98 ڈالر فی بیرل تک ریکارڈ کی گئی ہے۔