ٹکٹوں کی تقسیم ،ن لیگ کے نارض ارکان کی بغاوت ، بڑے فیصلے کر لئے

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد ناراض رہنمائوں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے بڑے فیصلے کرلئے ہیں جس سے مسلم لیگ(ن) کو انتخابات میں بڑا جھٹکا لگنے کا امکان ہے۔

حلقہ وسطیٰ باغ میں جہاں لیگی قیادت سے قریب سمجھے جانے والے راجہ مشتاق منہاس کے مقابلے میں4امیدواراسمبلی متحد ہو گئے ہیںاور متحد ہو کر ایک ہی امیدوار کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راجہ طالب ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن مجلس عاملہ کے عہدے،بنیادی رکنیت سے مستعفی

حلقہ شرقی باغ میں بھی مسلم لیگ(ن) کے سابق امیدوار اسمبلی نے بھی بغاوت کرکے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مظفرآباد کے حلقہ کھاوڑہ میں نظر انداز کئے گئے مسلم لیگی امیدواروںنے متحد ہو کر میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ایسی ہی صورتحال حلقہ لچھراٹ میں ہے جہاں سابق امیدوار اسمبلی ، سینئر سیاستدان مرتضیٰ گیلانی نے بھی اعلان بغاوت کردیا ہے۔

میرپور ڈویژن کے کئی حلقوں میں بھی مسلم لیگ(ن) کے امیداروں نے اعلان بغاوت کردیا ہے جن میںاہم حلقہ کوٹلی راح محل ہے جہاں سے ملک ذوالفقار ملک نواز کو ٹکٹ جاری کرنے پر سخت ناراض ہیں ، ڈڈیال میں ہی ایسی صورتحال ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ وسطیٰ باغ میںبریگیڈیئر (ر) محمد خان کو جماعت اسلامی اور ان کی برداری کے رہنمائوں کی طرف سے متفقہ طور پر امیدوار تارنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، میںبریگیڈیئر (ر) محمد خان 29جون کو جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کریں گے جس کی تصدیق سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کی ہے۔

بریگیڈیئر (ر) محمد خان کو بطور امیدوار اسمبلی سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی،سابق وزیر حکومت راجہ محمد یاسین، سابق امیدوار اسمبلی نثار احمد شائق سمیت اہم رہنمائوں کی حمایت مل گئی ہے۔

حیران کن طور پر سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے خود الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بریگیڈیئر(ر) محمد خان کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دی ہے تاکہ کامیابی سمیٹی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:حلقے کے عوام ہماری اصل طاقت، الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے ،ذوالفقار علی ملک

ذرائع کے مطابق مشتاق منہاس کو ٹکٹ ملنے پر بریگیڈیئر (ر) محمد خان کیساتھ نثار احمد شائق سمیت مسلم لیگ(ن) کے کئی اہم رہنما بھی مسلم لیگ(ن) چھوڑ کر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

ذرائع کے مطابق راجہ محمد یاسین خان نے مسلم لیگ(ن) میںرہی رہتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیدوار بریگیڈیئر (ر) محمد خان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ان تما م سیاسی رہنمائوں کے متحد ہونے سے مسلم لیگ(ن) کو بڑا جھٹکا لگنے کا امکان ہے اور مشتاق احمد منہاس کی سیٹ بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

شرقی باغ میں سابق امیدوار اسمبلی اعجاز احمد کھٹانہ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اور الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا جس سے مسلم لیگ(ن) کو اس حلقہ میں بھی بڑا جھٹکا لگے گا کیونکہ اعجاز احمد کھٹانہ پچھلے 5سال کارکنوں کے درمیان رہے اور مہم بھی چلاتے رہے ہیں ۔

سردار میر اکبر خان 2021کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ واپس کرکے پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے تھے اس کے باوجود مسلم لیگ(ن) نے ان کو دوبارہ شامل کرکے ٹکٹ دیا ہے۔

حلقہ کھاوڑہ مظفرآباد میں حال ہی میں شامل ہونے والے ثاقب مجید راجا کو ٹکٹ دیا گیا ہے جس پر سینئر سیاستدان راجہ عبدالقیوم خان کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کےامیدوار راجہ ابرارایڈووکیٹ، راجہ شوکت اقبال، راجہ مظہر قیوم،چوہدری شفقت ایڈووکیٹ متحد ہوچکے ہیں اور متفقہ امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے۔

حلقہ لچھراٹ میں مرتضی گیلانی کو نظر انداز کرکے چوہدری شہزاد کو دوبارہ شامل کرکے ٹکٹ دیا گیا ہے جس پر مرتضی گیلانی نے ہر صورت الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن : ملک نواز،یاسین گلشن،سردار عبدالخالق وصی کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری

کوٹلی کے حلقہ راج محل میں مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنماملک ذوالفقار کو نظر انداز کیاگیا ہےجس پر انہوں نے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ راج محل کوئی خالصہ سرکار نہیں ہے۔

ڈڈیال میں مسلم لیگ(ن) ابھی ٹکٹ فائنل نہیں ہوسکا کیونکہ وہاں ن لیگی قیادت اظہر صادق کو شامل کرکے ٹکٹ دینا چاہتی ہے جس پر سابق وزیر مسعودخالد اور شعیب عابدراجا ناراض ہیں، شعیب عابدراجانے ہر صورت الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔