خیبرپختونخوا کے علاقے اعظم آباد میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں ایک خارجی جہنم واصل جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس معلومات پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی نقل و حرکت کی مسلسل فضائی نگرانی کی۔ ڈرون کی موجودگی کا احساس ہونے پر دونوں خوارج درخت کے نیچے پناہ لینے لگے۔
یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان : بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 4 انتہائی مطلوب دہشتگرہلاک
سکیورٹی فورسزکی بروقت اور موثر فضائی کارروائی کے نتیجے میں دونوں خوارج شدید زخمی ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمی خارجی جان بچانے کی غرض سے قریبی غار میں پناہ لینے کی کوشش کرنے لگا تاہم سکیورٹی فورسز نے اس کی بروقت نشاندہی کرتے ہوئے موثر فضائی کارروائی کے ذریعے اسے ہلاک کر دیا۔
بعد ازاں سکیورٹی فورسز نے خوارج کی پناہ گاہ کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے بھی فضائی کارروائی کے ذریعے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی؛ فتنہ الخوارج کے 26 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔




