ٹرمپ کی مودی سے دوری، تعلقات کا محور اب فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں،امریکی صحافی فرید ذکریا

امریکی صحافی اور معروف تجزیہ کار فرید ذکریا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی میں پہلے جیسی دلچسپی دکھائی نہیں دیتی اور ان کے تعلقات کا محور اب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہیں۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے مودی کو “قاتل” قرار دینا درحقیقت تعریف سے زیادہ ایک طنزیہ اور دو معنی رکھنے والا تبصرہ تھا، کیونکہ کسی منتخب رہنما کے لیے ایسے الفاظ کا استعمال غیر معمولی سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی صدر کی اہم ملاقات،پاکستان کی امن کوششوں کا اعتراف

فرید ذکریا کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ذاتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور وہ اپنی خارجہ پالیسی میں بھی اسی انداز کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کے بقول اس وقت ٹرمپ کے قریبی تعلقات کا مرکز مودی نہیں بلکہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی سفارتی ترجیحات میں ذاتی روابط نمایاں کردار ادا کرتے ہیں، جس کے باعث عالمی رہنماؤں کے ساتھ ان کے تعلقات وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایکشن کمیٹی بھارتی ایجنڈے پر گامزن، اجیت دوول کے چار کنکتروں کو ایسا سبق سکھائیں کہ ان کی سو نسلیں یاد رکھیں،کشمیری نوجوان کا فیلڈمارشل کے نام پیغام