جھٹکے

بلوچستان ،ایک ہی دن میں تین بار زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ

بلوچستان کے ضلع کوہلو ودیگر علاقوں میں ایک ہی دن میں مسلسل تین مرتبہ زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوہلو میں صبح 10 بجکر 25 منٹ پر پہلا زلزلہ اور دوسرا 10 بجکر 58 منٹ پر آیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شام 4 بجکر 49 منٹ پر تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کو بڑا جھٹکا،چوہدری نجیب ایڈووکیٹ بھی ساتھ چھوڑ گئے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح کو آنیوالے زلزلےکی شدت 5.1 اور گہرائی17کلو میٹرریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مرکز کوہلو سے 60کلو میٹر شمال مشرق میں تھا، زلزلے کے جھٹکے ژوب، بارکھان، رکھنی میں بھی محسو س کیےگئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی امیدوار اسمبلی بیرسٹر مسعود کالس کا الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

کوہلو میں دوپہر کو بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیےگئےتھے۔تیسرے زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 17 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہلو سے 60 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، ژوب، بارکھان اور راکھنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔