نومی اے کے

جتنی محبت آزاد کشمیر سے ملتی ہے، اتنی ہی پاکستان سے بھی ملتی ہے ، نومی اے کے

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)میرپور آزاد کشمیر کے رہائشی پاکستان اور آزاد کشمیر کے معروف سنگر (نومی اے کے) نے آزاد کشمیر کی عوام کے لیے ایک خوبصورت بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر ایک ہیں ہم کشمیری پُرامن لوگ ہیں اور پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری رشید کا پانڈو سنگڑ شمالی کا تین روزہ انتخابی دورہ،درجنوں افراد ن لیگ میں شامل
ان کا کہنا ہے کہ کچھ انتشاری سوشل میڈیا کے جیلی اکاؤنٹ بنا کر پاکستان کے خلاف پاک فوج کے خلاف اور ہمارے اداروں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں ایسے شر پسند عناصر سے دور رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جتنی محبت آزاد کشمیر سے ملتی ہے اتنی ہی محبت ہمیں پاکستان سے بھی ملتی ہے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، آزاد کشمیر پائندہ باد۔