اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر میں الیکشن کی تیاریاں اور عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔
جہاں اہم امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہےجبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آزادکشمیر الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی کل بروز منگل 23جون کو آخری تاریخ تھی ۔
ذرائع کے مطابق آزادکشمیر الیکشن میں حصہ لینے کیلئے سابق وزیر محمد احمد رضا قادری، محمد راشد اسلام،خواجہ ظفر شہزاد,مہر النساء،حمزہ مجید بزمی،بشیر احمد خان،حنیف منظور ڈار،نوید ناصر،فرح ناز،جاوید بٹ، محمود میر،زاہدہ پروین،سعد مجید بزمی کے نام سامنے آگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اپیل بھی مسترد: قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر الیکشن کے لیے نااہل قرار
انتخابی میدان سجنے کے اس اہم ترین مرحلے میں تینوں نمایاں اور مضبوط ترین امیدواروں—احمد رضا قادری، مہر النساء، اور جاوید بٹ—کے کاغذاتِ نامزدگی الیکشن کمیشن کی جانب سے بلا تاخیر منظور کر لیے گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق سیکریٹری حکومت خواجہ محمد احسن نے بطور سینئر ممبر آزاد کشمیر الیکشن کمیشن حلف اٹھا لیا
کاغذات کی منظوری کے بعد تمام امیدواروں کو باقاعدہ طور پر الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے، جس سے حلقے میں جمہوری عمل اور سیاسی جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے۔




